ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: ہلدی پور ریلوے لائن پر نوجوان کی خود کشی

ہوناور: ہلدی پور ریلوے لائن پر نوجوان کی خود کشی

Wed, 25 Sep 2019 18:21:06    S.O. News Service

ہوناور:25؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ایک نوجوان ریلوے پٹری پرخودکشی کے ذریعے ہلاک ہونے کا واقعہ ہلدی پور کے قریب پیش آیاہے۔

مہلوک نوجوان کی شناخت ہلدی پور،گولیبٹاّکے مکین ناگپا بابو ہری کنتر(35) بتائی گئی ہے۔صبح 4بجے ریلوے ٹراک کی جانچ کے دوران  ریلوے افسران کو نوجوان کی نعش کاپتہ چلتےہی پولس کو اطلا ع دی گئی ۔ جائے وقوع پہنچی پولس نے معائنہ کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیاگیااور نعش خاندان والوں کو منتقل کی۔ ہوناور پولس تھانہ میں کیس درج کرلیاگیا ہے۔


Share: